پیٹرول کے بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے، الطاف حسین،
اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جرنیلوں کو ملک کوپیٹرول کے بحران سے نکالنے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے ، آرمی چیف کے غیرملکی دورے قومی مفادمیں ہیں اور ان دوروں سے پاکستان کی بھلائی ہوگی، بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں،ہمیں سفارتی سطح پربھرپوراحتجاج کرناچاہیے پیپلزپارٹی کے ہر دورمیں کراچی کے شہریوں کاخون بہایاگیا، پیپلزپارٹی نے دیہی علاقوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا، القاعدہ کے تمام بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماوٴں اورکارکنوں کے گھروں سے گرفتارکئے گئے، ملکی صورتحال پر خصوصی گفتگو
پیر 19 جنوری 2015 23:20
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک میں پیٹرول کے بحران کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے اس معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے ،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اورمسلح افواج کے جرنیلوں کو اس معاملے پربھی سوچناچاہیے اورملک کوپیٹرول کے بحران سے نکالنے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔
کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے ،اس کوبچاناپاکستان کوبچاناہے، ہرصوبے میں امن اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اوردہشت گردوں کواس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔ الطاف حسین نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدیدمذمت کی اوراپنی بات کودہراتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ قیام امن اورعوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے لہٰذا وزیراعظم نوازشریف کوچاہیے کہ سندھ میں مارشل لانافذنافذکرنے کیلئے صدرمملکت سے سفارش کریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.