مظفر آباد: تھانہ صدر پولیس شنوائی محلہ نے سال 2009ء میں کئے گئے چار اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ، سنسنی خیز انکشافات

بدھ 4 فروری 2015 17:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) تھانہ صدر نے شوائی محلہ میں سال 2009ء میں کئے گئے چار اندھے قتل کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ، دوان تفتیش ان قتلوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ، ایس ایچ او راشد حبیب کے مطابق ملزم سدھیر شاہ عرف کاکا شاہ نے ملزمہ ساجد کے ساتھ مل کر 12دسمبر 2009ء کو سلطان ملک جو کشمیری جہاد کا رکن تھا اسے قتل کیا ملزمہ ساجدہ مقتول سلطان ملک کی بیوی ہے اور اس نے اپنے آشنا سدھیر عرف کاکا شاہ کے ساتھ مل کر سلطان کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے دریا میں بہادی اور دو ماہ بعد مقتول سلطان کی نعش آئرہ کے مقام سے برآمد ہوئی اس وقت ملزمہ ساجدہ نے مقتول سلطان کی نعش کی پہچان سے انکار کردیا اس قتل کا علم شوائی محلہ کی رہائشی شہناز کو ہوگیا شہناز دو بچوں کی ماں تھی اور اس کا تعلق شفیق اعوان ولد رحمت دین چہلہ بانڈی سے تھا شفیق اعوان نے شہناز کو شادی کا جھانسہ دے رکھا تھا شہناز نے شفیق سے شادی کے چکر میں اپنے شوہر فرید سکنہ نیلم سے طلاق لے لی بعد میں شفیق اعوان شہناز سے شادی میں ٹال مٹول کرتا رہے شہناز نے سلطان ملک کے قتل کا راز سب سے سامنے کھول دیا شفیق اعواننے ملزمان سدھیر عرف کاکا شاہ اور ساجدہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا شفیق اعوان نے سدھیر اور ملزمہ ساجدہ کے ساتھ مل کر شہناز اور اس کے دو بچوں کائنات عمر پندرہ سال اور حسنین عمر دس سال کو بے ہوش کر انہیں شلٹر میں زندہ جلا دیا ان قتل کیسوں کو سلطان کی چودہ سالہ بیٹی نے بے نقاب کیا پولیس نے چودہ سالہ لڑکی کے بیان پر چاروں قتل برآمد کرلئے اور سدھیر عرف کاکا شاہ اور ملزمہ ساجد شاہ کو گرفتار کرلیا ملزمان سے تفتیش کے دوران شہناز کے قاتل کے ماسٹر مائنڈ شفیق اعوان کی گرفتاری ممکن ہوسکی چار قتل بے نقاب کرنے والی چودہ سالہ بچی کو پولیس نے شلٹر ہوم میں پناہ دے رکھی ہے

متعلقہ عنوان :