ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے بلدیاتی انتخابات کیلئے رائے ہموار کرنے بارے تمام اضلاع کے دوروں کا فیصلہ

ہفتہ 21 فروری 2015 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) طاہر کھوکھر نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں رائے ہموار کرنے کے لیے تمام اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے منظم مہم شروع کر رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی صورت میں نئی سیاسی قیادت ابھر کر سامنے آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔