میرپور کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ‘چوہدری مجید اور پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار کو سیکورٹی کی ضمانت دی جائے

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و چےئرمین لیبر ونگ میر اقبال بھٹو کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 21 فروری 2015 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و چےئرمین لیبر ونگ میر اقبال بھٹو نے کہاہے کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔چوہدری مجید اور پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار کو سیکورٹی کی ضمانت دی جائے ‘سیٹ میں جتوا کے دوں گا۔

پیپلز پارٹی سے بے وفاقئی کرنے والوں کو عوام نشان عبرت بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ 3میرپور سے پی پی کے ٹکٹ پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری الیکشن جیتتے رہے اور پی پی نے انہیں عزت اور احترام دیا ۔پارٹی کی صدارت کے علاوہ وزارت عظمیٰ اور اپوزیشن بنایا ۔

لیکن اس کے باوجود پی پی سے بے وفائی کر گئے ۔میرپور کے غیور عوام اب کسی فصلی بٹیر ے اور اقتدار کے پجاریوں وک ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے جیالے کسی دوسرے امیدوار کو ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں اپنی موت آپ مر جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :