
گلگت بلتستان جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کی تلاش میں آپریشن جاری قیدی پولیس کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب رہے
اطلاع ملی تھی مفرور قیدی شہر کے مضافاتی علاقے میناور میں چھپے ہوئے ہیں رات کو اندھیرا تھا ایس ایچ او عبد الہادی
اتوار 1 مارچ 2015 15:59
گلگت (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) گلگت بلتستان کی ضلعی جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کی تلاش کیلئے آپریشن اتوار کو بھی جاری رہا پولیس کے مطابق دونوں قیدی ہفتہ کی میناور کے علاقے میں پولیس کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب رہے اس دور ان فائرنگ کے تبادلے میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او زخمی بھی ہوئے ۔گلگت کے تھانہ جٹیال کے ایچ ایس او عبدالہادی نے بی بی سی کو بتایا کہ ایس ایس پی گلگت کی سربراہی میں شہر کے مضافات میں پولیس کا سرچ آپریشن دن بھر جاری رہا ہفتہ کی شب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مفرور قیدی شہر کے مضافاتی علاقے میناور میں چھپے ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس اطلاع پر ’میناور میں جٹیال اور دنیور تھانے کی پولیس کی پارٹی ایس ایچ اوز کی سربراہی میں شب نو بجے دینا پور گئی وہاں اندھیرا تھا، جگہ کھلی تھی، سرچ آپریشن کیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔(جاری ہے)
عبدالہادی کے مطابق فائرنگ کے دوران ایس ایچ او کو بازو پرگولی لگی جبکہ مفرور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کا گھیرا توڑ کر دریا کے کنارے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سرچ آپریشن میں شرکت کرنے والے عبدالہادی نے بتایا کہ ایس ایس پی اسحاق کی سربراہی میں گلگت کے مضافاتی علاقے جگلوٹ میں سرچ آپریشن جاری ہے اور امید ہے کہ مفرور قیدیوں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔حکام کے مطابق جگلوٹ اور میناور ڈسٹرکٹ جیل سے 30 سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں اور قیدیوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے پولیس نے تمام خارجی راستوں کو دو روز تک بند رکھا راستے کھول کر ان کی سخت نگرانی شروع کر دی گئیمزید قومی خبریں
-
احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال ہوگا،خواجہ آصف
-
490افراد خیبرپختونخوا میں سیلاب کی نذر ہوئے، متاثرین کا ازالہ کررہے ہیں،علی امین گنڈ اپور
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
مودی کی آبی دہشتگردی اور حکومتی غفلت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حلیم عادل شیخ
-
ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
آزمائش اور تکلیف کی گھڑی میں نبی اکرمؐکی رحمت کے سائے کے طلبگار ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
-
ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات
-
محبتِ رسول ﷺنجات کا ذریعہ، حسد و جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہیں، گورنرسندھ
-
گورنرسندھ کے زیر اہتمام 1500 ویں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹے روز بھی محفل کا انعقاد
-
وزیرہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ
-
صوبائی وزیر بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ،متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا
-
سانگلہ ہل ، گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول میں سولرسسٹم نصب کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.