وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکو ں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ملنے والی تاریخی پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا وزیراعظم نواز شریف کا پرتپاک استقبال گرمجوش تعلقات کا عکاس ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سعودی عرب سے واپسی پر لاہو رائیرپورٹ پر گفتگو
جمعرات 5 مارچ 2015 20:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد جمعرات کی صبح لاہور واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکو ں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ملنے والی تاریخی پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ دونوں ممالک کے عوام محبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش تعلقات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، بلاشبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
-
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
-
ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اظہار اطمینان
-
شمالی کیرولینا کی تین بچی کے سو سال پرانے گھر میں بھوتوں کی موجودگی کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا
-
پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس میں شرکت کریں گی
-
بدقسمتی یہ ہے کہ سچ سب کو پتا ہے لیکن بولتا کوئی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.