وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،سینیٹ انتخابات ،جمہوریت کی گاڑی مزید موثر انداز میں آگے بڑھے گی،وزیراعظم اور ان کے وفد کا سعودی عرب میں شاندار استقبال سعودی فرمانروا اور سعودی حکومت کا پاکستانیوں سے بھر پورمحبت کا اظہار ہے،خادم الحرمین الشریفین نے پاکستان کے عوام سے باہمی محبت اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کا پیغام دیا ہے،وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے معاشی روابط مزیدبڑھیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 5 مارچ 2015 20:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف جمعرات کو سعودی عرب کے دورے سے وطن واپسی پراےئر پورٹ سے پنجاب اسمبلی گئے اور انہوں نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعدوزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام صوبائی اسمبلیوں اورقومی اسمبلی میں سینیٹ کے امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اوریہ جمہوری مرحلہ جمہوری اداروں کے مزیداستحکام اورمضبوطی کاباعث بنے گا۔
سینیٹ انتخابات کے بڑے جمہوری عمل سے پاکستان میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی اور جمہوریت کی گاڑی مزیدموثر انداز میں آگے بڑھے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے حالیہ دورے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب گئے اور ریاض پہنچنے پر سعودی فرمانروا اور ان کے رفقاء نے دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم اور ان کے وفد کاپرتپاک استقبال کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.