آزاد کشمیر ضلع باغ کے گاؤں چناٹ کا نوجوان سیالکوٹ میں کہیں غائب ہو گیا

محمد رظیم کی اہلیہ غم سے نڈھال‘وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے شوہر کی تلاش میں مدد کی اپیل

اتوار 8 مارچ 2015 13:11

بیس بگلہ / باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) محمد رظیم خان ولد محمد خان عمر پچیس سال گاؤں چناٹ تحصیل دھیرکوٹ ضلع باغ جو سیالکوٹ میں ایک ہوٹل پر گزشتہ دس سال سے ملازم ہے دو روز قبل جب رات ہوٹل سے چھٹی کر کے سائیکل پر اپنی رہائش گاہ جہاں اس کے بیوی بچے تھے گیا دوسرے دن جب ہوٹل نہ پہنچا تو ہوٹل سے اس کے گھر والے نمبر پر اپنے ہی علاقہ کے ایک لڑکے نے فون کیا کہ رظیم ابھی تک ہوٹل پر کیوں نہیں آیا تو بیوی نے بتایا کہ وہ تو گھر واپس ہی نہیں آیا جس پر ہوٹل مالک اور دیگر رشتہ داروں نے رظیم کی تلاش شروع کی اور مقامی تھانہ میں لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروا دی تاہم تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی-محمد رظیم کی اہلیہ غم سے نڈھال-محمد رظیم کی اہلیہ نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے میاں کی تلاش میں میری مدد کریں-

متعلقہ عنوان :