سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں

مجلس وحدت المسلمین ڈسٹرکٹ میرپور کے سیکرٹری جنرل سیّد ناظر عباس کا بیان

جمعہ 27 مارچ 2015 17:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) مجلس وحدت المسلمین ڈسٹرکٹ میرپور کے سیکرٹری جنرل سیّد ناظر عباس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔ سعودی عرب امریکہ اور صہونی طاقتوں کے ساتھ مل کر ان کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسے پہلے بھی امریکہ اور صہونی طاقتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے مصر اور شام میں حالات خراب کر چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس جنگ میں غیر جانبدار رہے اور یمن کے داخلہ معاملات میں نہ کودے ۔ سعودی عرب ایک پر امن تحریک کو خونی تحریک میں بدلنا چاہتا معصوم افراد کا خون بہانہ سعودی عرب کو مہنگا پڑے گا۔ سعودی عرب کے کئی جزیرے صہونیوں کے کنٹرول میں ہیں وہاں سعودی خاموش نظر آتے ہیں ۔ عراق ، شام ، مصراور بحرین میں پہلے ہی لاکھوں معصوم جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے تمام معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہیے جارحیت کھلی دہشتگردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :