پاکستانی طیاروں کو سعودی عرب سے نوفلائی زون میں پرواز کی اجازت مل گئی ، یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کی کوششیں جاری ہیں، کراچی آپریشن ایک قرض تھا جو حکومت نے چکا دیا، پچھلی چار دہائیوں میں کرپشن کی وجہ سے ڈیم نہیں بن سکا، بہت جلد پاکستان میں پانی کے بحران کا خدشہ ہے، داسو ڈیم نہ بننے کی وجہ سے قوم کو 35ارب روپے کا نقصان ہوا
وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف کا ڈیموں کے حوالے سے سیمینار سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو
پیر 30 مارچ 2015 12:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی طیاروں کو سعودی عرب حکام سے نوفلائی زون میں پرواز کی اجازت مل گئی ہے، یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کی کوششیں جاری ہیں، کراچی آپریشن ایک قرض تھا جو حکومت نے چکا دیا، پچھلی چار دہائیوں میں کرپشن کی وجہ سے ڈیم نہیں بن سکا، جس کی وجہ سے بہت جلد پاکستان کو پانی کے بحران کا خدشہ ہے، داسو ڈیم نہ بننے کی وجہ سے قوم کو 35ارب روپے کا نقصان ہوا۔
وہ پیر کو یہاں ڈیموں کے حوالے سے سیمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ وقت پر مکمل ہو گا، پانی کو ضائع کرنے سے بچا کر توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، ملک میں کرپشن کی وجہ سے ڈیم نہیں بن سکا، داسو ڈیم نہ بننے کی وجہ سے قوم کو 35ارب کا نقصان اٹھانا پڑا،1500 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ لگانے کیلئے 2بلین ڈالر درکار ہیں، ہمارے ہاں توانائی کا اصراف کیا جاتا ہے، مارکیٹیں وقت پر بند کرنے سے 1500میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.