سری نگر میں سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر دوطرفہ مظفرآباد سری نگر بس سروس معطل ،

آر پار سفر کرنے والے درجنوں مسافر پھنس کر رہ گئے مسافروں کو شدید مشکلات کا مسامنا

پیر 30 مارچ 2015 19:49

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر پیر کے روز ہونے والی دوطرفہ مظفرآباد سری نگر بس سروس معطل رہی آر پار سفر کرنے والے درجنوں مسافر پھنس کر رہ گئے مسافروں کو شدید مشکلات کا مسامناتفصیلات کے مطابق سری نگر میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز ہونے والی مظفرآباد سری نگر بس سروس کو معطل کر دیا گزشتہ ہفتے یوم 23مارچ یوم پاکستان کی وجہ سے بھی سری نگر مظفرآباد بس سروس معطل رہی تھی روں ہفتے میں بھی سیلاب کی وجہ سے دوطرفہ بس سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی ہے جس کے باعث دونوں اطراف درجنوں مسافر آر پار پھنس کر رہ گئے ہیں جس سے مسافروں کی مشکلات میں مزید اجافہ ہو گیا ہے مقبوضہ کشمیر کے سلام آباد ٹرمینل پر پہنچنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے بس کے منتظر ہیں مگر بس نہیں آئی اور اب مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے حکم جاری کیا ہے سب مسافر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں بس سروس کو معطل کر دیا گیا ہے بس سروس کی معطلی کے بعد آج ہونے والی دو طرفہ تجارت کے بھی معطل ہونے کا خدشہ ہے تا حال اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ دوطرفہ تجارت ہو گی یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :