عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے ‘قائم کردہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے سالانہ20لاکھ جمع اور میرٹ پر خرچ کریں گے ‘انفراسٹرکچر پہلی،صحت اور تعلیم کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے کام کریں گے‘ حکمران نا کام ہوگئے، عوام خود انحصاری کا راستہ اپنائیں

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کوٹلہ خورشید احمد عباسی کی بات چیت

پیر 20 اپریل 2015 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کوٹلہ خورشید احمد عباسی نے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ''کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ ''کے قیام کا اعلان کر دیا ۔قائم کردہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے سالانہ20لاکھ جمع اور میرٹ پر خرچ کریں گے انفراسٹرکچر پہلی،صحت اور تعلیم کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے کام کریں گے۔

حکمران نا کام ہوگئے، عوام خود انحصاری کا راستہ اپنائیں، اپنے وسائل سے مسائل حل کریں گے۔ خطہ کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے سماجی اور سیاسی قوتوں کے تال میل سے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ'' وادی کوٹلہ'' کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہو گا، اندرون و بیرون ملک سے مخیر حضرات رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

خورشید احمد عباسی نے میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کرپشن اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ چکی ہے۔

حکمران اپنے فرائض اور عوامی مسائل سے غافل ہیں خطہ کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے سماجی اور سیاسی قوتوں کے تال میل سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے پہلے مرحلے میں وادی کوٹلہ کو رول ماڈل بنانا چاہتے ہیں وادی کوٹلہ میں سیاحت کے شعبے میں پو ٹینشل موجود ہیں کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کا احتمام کریں گے ہائیڈرل منصوبوں کے کام میں رکاوٹ کے حوالے سے مسائل اُجاگر کریں گے ۔

سڑکوں ، ہسپتالوں اور سکولوں سے متعلق مسائل اُجاگر کرنے کے لیے کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے سمینار شعور و آگہی کے لیے ہے واکس اور کمپینز لانچ کریں گے پانی ، راستے ، مساجد کی مرمت ، غریبوں کی امداد، یتیم ، بیوہ اور بے سہارا لوگوں ، غریب طلبہ سمیت دیگر جھوٹے بڑے معاملات میں مالی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ اپنے وسائل کو اپنے وسائل سے حل کرنے کا میرا ویژن ہے۔

خود اس پر عملدرآمد کراؤں گا اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے گلی گلی جا کر شوکت خانم کے لیے چندہ کیا اور پاکستان کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال بنایا اور آج شوکت خانم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ میرٹ ہے جہاں کرپشن نہیں ہوتی وہاں نظام مضبوط ہوتا ہے مجھے بھی کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ کی کامیابی کے لیے گلی گلی چندہ کرنے جانا پڑا تو جاؤں گا۔ آئندہ چند سالوں میں کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے کوٹلہ والوں کی تقدیر بدل دینگے انہوں نے کہا کہ کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ کے فنڈز کی تقسیم شفاف انداز میں کریں گے اوپن اکاؤنٹ اور ویب سائٹ کے ذریعے ایک ایک روپے کا حساب ہو گا کرپشن کے تمام راستے بند کر دیئے۔

ایم۔ ایل۔اے بنا تو اپنے فنڈز کوٹلہ ڈویلپمنٹ فنڈ ٹیم کے ذریعے خرچ کرؤنگا رواں مہینے سروے شروع کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں وادی کوٹلہ کے عوام کے مسائل کی تفصیلات جمع کر کے ویب سائٹ پر فنڈنگ کرنے والوں سے شیر کی جائے گی۔ جون میں امدادی رقوم تقسیم ہونگی اور پراجیکٹ پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔