مقبوضہ کشمیر،اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

مقررین کی علاقے میں اسرائیل کی طرز پر پنڈتوں کی آباد کاری کی شدید مخالفت

پیر 20 اپریل 2015 20:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی طرز پر کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کی شدید مخالفت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیمینار کے مقررین نے جموں میں غیر کشمیریوں اورہندو ایجنٹوں کو رہائشی سرٹیفکیٹس کے اجراء کے بھارتی منصوبے کی بھی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے سرپرست شکیل بخشی اور صدر شیخ مصعب نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ مقررین کاکہنا تھا کہ 1947ء میں جموں سے ہجرت پر مجبور ہونے والے 20 لاکھ مسلمانوں کو بھی واپسی کی اجازت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 14لاکھ غیر قانونی آبادکاروں کو جموں میں پر آباد کرنے کی کوشش کا مقصد جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کا بگاڑنا ہے۔

متعلقہ عنوان :