سندھ اور پنجاب میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان

بدھ 22 اپریل 2015 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء ) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ،سندھ اور پنجاب میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کشمیر ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ۔ بلوچستان میں نصیر آباد،جعفر آباد ،سبی اور بولان سمیت کئی علاقے گرمی کی لپیٹ میں آگئے ،گرمی برھتے ہی مزدوروں اور کاشتکاروں نے روز مرہ کے خوراک میں پیاز کا استعمال بڑھا دیا ۔

(جاری ہے)

سندھ اور پنجاب میں بھی دن بھر موسم گرم رہتا ہے ،گرمی کو بھگانے کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور برف کا استعمال بڑھ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ ہزارہ ڈویژن،کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :