سندھ،پنجاب اوربلوچستان کے زیادہ ترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 12:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) سندھ،پنجاب اوربلوچستان کے زیادہ ترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ،بڑھتی گرمی نے مصروفیات زندگی کو بری طرح متاثر کیا، گرمی بڑھتے ہی موسمی پھل اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ،محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔

(جاری ہے)

سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی نے سندھ اور بلوچستان کے بازاروں اور سڑکوں پر رش کم کردیا ۔ گرمی بڑھتے ہی موسمی پھل اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں ، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مز ید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :