بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ‘نہتے کشمیریوں پر ظم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت نے ایشاء میں انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے زیادہ کردارادا کیا‘گمنام قبروں کی دریافت حریت قائد ین کی گرفتاریاں اور نوجوانون کی نسل کشی کے بعد اب وہاں ہندوبستیوں کا قیام لمحہ فکریہ ہے‘ مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما شکور احمد مغل کا بیان

جمعرات 30 اپریل 2015 17:58

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت نے ایشاء میں انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے زیادہ کردارادا کیاگمنام قبروں کی دریافت حریت قائد ین کی گرفتاریاں اور نوجوانون کی نسل کشی کے بعد اب وہاں ہندوبستیوں کا قیام لمحہ فکریہ ہے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر سے نقل مکانی کرنے والے ہندوؤں کی آبادکاری کے نام پر اسرائیلی منصوبے کے تحت ہندؤ بستیاں قائم کرنا کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہے۔

بھارتی معتصب حکومت کشمیر میں علیحدگی کی تحریک کا زور توڑنے اور وہاں کی مقامی آبادی میں انتشار پھیلانے کے لیے اسرائیلی طرز کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما شکور احمد مغل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو ہندؤ اسٹیٹ بنانے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی تحریک آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان کے عزم اور حکومت پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر جامع پالیسی سے خائف ہو کر بھارتی حکومت اسرائیلی منصوبے پر کام کررہی ہے۔جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کا دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے کی نظر نہیں ہونے دیاجائے گا۔

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیر یوں کی مقصد اور منزل ہے۔ پاکستان کی سالمیت دفاع واستحکام ہمارا جزو ایمان ہے اگر دشمن نے پاکستان کا کبھی رخ کیا تو اسے ہماری لاشوں سے گذر کر ہی آگے جانا ہو گا انھوں نے جنرل راحیل شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاکستان کے عوام ،کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیریوں کے علاوہ بیرون ملک مقیم تارکین وطن آج بھی تحریک آزادی کشمیرکے لیے برسر پیکار آٹھ لاکھ بھارتی مسلح فوجوں سے نبرد آزما محکوم مظلوم و نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیونکہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کشمیریوں کے خود ارادیت کا مسئلہ ہے اور ہم عالمی ادارہ اقوام متحدہ سے منظور شدہ اس بنیادی حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے شکوراحمد مغل نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ کشمیریوں نے بہت مظالم برداشت کیے آزادی کا سفر 13جولائی 1931سے جو شروع ہوا اس راہ میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا لیکن ہمارا جذبہ ابھی سرد نہیں ہوا ہے انھوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کر چکی ہے میڈیا سے کوئی بات چھپانا ممکن نہیں ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہندو شرنارتھیوں کو کشمیر میں آباد کر کے مسلم آبادی کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور وہ آئین کی دفعہ 370ختم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے در پے ہے لیکن سروں کی فصل کٹوانے والی قوم انہیں ایسے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق و قومی آزادی کی علمبردار تنظیموں وممالک کو چاہیے کہ وہ بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادی کا حق دلانے میں کردار ادا کریں پاکستان ہماری امیدوں وآرزؤں کا مرکز ہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہم ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :