(ن) لیگ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آزاد کشمیر میں حکومت بنائیگی، راجہ اعجاز دلاور

جمعہ 1 مئی 2015 16:18

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے آئندہ جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی اقتصادی پالیسیوں کا ثبوت ہے ۔ 2سالوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور اہداری منصوبے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

آزادکشمیر میں تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 2011سے رکا ہوا تعمیر وترقی کا سفر مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد دوبارہ شروع کرے گی اور عوامی مفادات کے کاموں کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیاسی سماجی رہنماؤں(ر) فاریسٹر چوہدری طارق، چوہدری ساجد اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ ڈڈیال کی عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے دور اقتدار میں تعمیر وترقی کی حوالے سے سنہری دور واپس ن لیگ کی حکومت کی صورت میں لایا جا سکے۔ انھوں نے کہ 1985میں سابق وزیر وبزرگ سیاستدان چوہدری محمد یوسف اور بریگیڈئیر (ر) راجہ دلاور خان مرحوم نے ڈڈیال میں تعمیر وترقی کا سفر شروع کیا تھامسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی وہ سفر دوبارہ شروع کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے ترقیاتی ویژن کو پورے آزادخطہ میں پھیلایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :