تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں آزاد کشمیر میں میدان ماریگی،چوہدری ظفر اقبال

جمعہ 1 مئی 2015 16:19

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں میدان مارے گی اور اللہ کا لاکھ لاکھ کرم ہو گیا پی ٹی آئی کے قیام کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کا بخل بج گیا ۔اب آٹا دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا گراؤنڈ پر جسکی بھی ببٹیں مضبوط ہو گی میدان وہی ماریں گے ۔

تحریک انصاف آزادکشمیر کے ہر گھر پر وارڈ تک پہنچ چکی ہے ۔بہترین قیادت ہی انتخابات میں اپنی جماعت کو کامیابی دلوا سکتی ہے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے واحد سیاست دان ہیں ،جن پر کرپشن کا دھبہ نہیں ہے ۔دیانتدار قیادت ہی قوم اور ملت کی خدمت کر سکتی ہے ۔پی ٹی ائی ہی بلدیاتی انتخابات میں ان نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی جن پر کرپشن کا کوئی دھبا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت چوہدری مجید اور فاروق حیدر کی پارٹنر شپ توڑنے کیلئے بیر سٹر سلطان ہی واحد سیاست دان ہیں جو کہ انکی پارٹنر شپ توڑ سکتے ہیں ۔پی ٹی آئی ایک عوامی قوت بن چکی ہے ۔2016ء کے انتخابات میں پرانے پر دھیان مستریوں کو انتخابات میں عبرتناک شکست دے کر 2016ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ریاست کے وزیراعظم ہونگے ۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے نام پر لوٹ مار کرپشن کی داستانیں رقم کرنے والوں کا عوام بہت جلد احتساب کرے گی۔ وحدت کشمیر سمیت عصمت کشمیر کا بھی سودا کیا جا رہا ہے ۔ آزاد کشمیر کے 10اضلاع ،29تحصیلوں 19حلقوں میں پھولن دیوی اور اس کے پچاریوں کے خلاف علم بغاورت بلند ہو رہا ہے بہت جلد زرداری ہاؤس کے کمیشن خوروں کا اسلام آباد کی گلی کوچوں میں پیچھا کریں گے ۔

انہوں نے کہا میلین مارچ سے بڑا جلسہ عام منعقد کر کے عصمت کشمیر کے محافظوں کو دعوت عام دیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے غیور کارکنان بھٹو نظریات کی حفاظت اور اپنی عزت نفس کے تحفظ کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ۔ زاہد فرید نے کہا پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف ہی تحفظ دلوا سکتی ہے ۔ زرداری پارٹی اور فریال تالپور کے تسلط سے بچنے کیلئے قوم اور عوام کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔