یورپی یونین کے وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، سیاسی وسیکیورٹی صورتحال، معاشی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 4 مئی 2015 17:26

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کے وفد نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال اور معاشی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر وزیر بحالیات عبدالماجد خان اور پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی بھی موجود تھے۔