حکومت 4سال سے ہوائی اعلانات کر کے عوامی کو بیوقوف بنا رہی ہے‘مظفرآباد شہر کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ‘فرینڈلی اپوزیشن حکومت کی کرپشن نااہلی میں برابر کی شریک ہے “عوام اب ان کی چالوں کو اچھے سے سمجھ چکے ہیں

تحریک انصاف مظفرآباد کے رہنما خرم شہزاد کا بیان

جمعرات 7 مئی 2015 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) حکومت چار سال سے ہوائی اعلانات کر کے عوامی کو بیوقوف بنا رہی ہے۔مظفرآباد شہر کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے فرینڈلی اپوزیشن حکومت کی کرپشن نااہلی میں برابر کی شریک ہے اپنا حصہ لے کر چپ ہونے والی اپوزیشن ریاستی تشخص کی بات کرتی ہے۔عوام اب ان کی چالوں کو اچھے سے سمجھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف مظفرآباد کے رہنما خرم شہزاد اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹانگہ سٹینڈ تا طارق آباد لنک روڈکاکام تاحال تعطل کا شکا رہے حکمران صرف ہوائی اعلانات اور اخبارات میں بیانوں کی حد تک نظر آرہے ہیں۔حکومت وزراء کی کرپشن میں اپوزیشن برابر کی شریک ہے۔جلد تحریک انصاف کا سونامی مظفرآباد کے ایوانوں سے ٹکرائے گا اور کرپشن مافیا اپنے ساتھ بہاکے لے جائے گا۔اصول پسند لیڈر راجہ فاروق حیدر خان چار سالوں میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا نہیں کر سکے وہ حکومت بنا کر لوگوں کے کیا مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :