آزادکشمیر کی 68سالہ تاریخ میں کرپٹ مجا ور حکومت نے اداروں کی تبا ہی ،ریاستی تشخص کا جنا زہ نکال دیا ہے ، ہمایوں زمان مرزا

بھٹو و بی بی شہید کے سیاسی ورثے کے حقیقی وارث پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیا لے و کارکنان ہیں ،تا ریخی جما عت نو دولتیوں،نوسر با زوں کی متحمل نہیں ہو سکتی، رہنما ء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 15 مئی 2015 17:45

کھڑی شریف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دست راست ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی 68سالہ تاریخ میں کرپٹ مجا ور حکومت نے اداروں کی تبا ہی اور ریاستی تشخص کا جنا زہ نکال دیا ہے ،کرپٹ وزیراعظم کو حضرت میا ں محمد بخش ؓ ،دمڑیاں والی سرکا ر ،اور دیگر اولیا ء اﷲ کے مقدس مزارات کا نا م استعما ل نہیں کر نا چاہئے ما ں با پ بہن اور بیٹی جیسے مقدس رشتوں کی جھو ٹی قسمیں اٹھا نے والا مجا ور کیسے ہو سکتا ہے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے سیاسی ورثے کے حقیقی وارث پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیا لے اور کارکنان ہیں نا کہ سیاسی پا رٹیا ں بد ل کر پی پی پی میں جلوہ افروز ہو نے والے ہمیں بھٹو عزم اور جمہو ریت کا درس نہ دیں پیپلز پا رٹی جیسی تا ریخی جما عت آج نو دولتیوں اورنوسر با زوں کی متحمل نہیں ہو سکتی ذوالفقا ر علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پا کستا ن کی سب سے بڑی یو نیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ان سے بڑا تھنک ٹینک کو ئی نہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما ء امید وار قانون ساز اسمبلی ہما یوں زما ن مرزا ننے بر صغیر کی عظیم روحا نی شخصیات حضرت با باپیرے شا ہ غا زی اور رومی ء کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؓ کے مزار پر حا ضری کے بعد صحا فیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ہما یوں زمان مرزا نے کہا کہ کتنے شرم کی با ت ہے کہ آج بھٹو کے جیا لوں کی بجا ئے ضیا ء الحق کے ٹا ؤٹ پر یس کا نفرسیں کر کے پیپلز پا رٹی کے نظریا ت کا درس دے رہے ہیں پیپلز پا رٹی کی سیاسی تاریخ میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کے جیالوں نے ہمیشہ جیتنے والوں کا استقبال کیا ہے نہ کہ ہارے ہوئے کرائے کے سیاسی مسافر کا پیپلزپارٹی کے نام پر جعلی امیدواروں نے چار ضمنی الیکشن ہارنے کی تمام تر ذمہ داری آزادکشمیر کے موجودہ مجاور وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کو سب سے زیادہ ناقابل تلافی نقصان بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ازلی دشمن چوہدری عبدالمجید نے پہنچایا جو ناقابل معافی جرم ہے جھوٹا اور جعلی مجاور بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے نام پر بدنما داغ ہے ۔

(جاری ہے)

آج آزاد کشمیر حکومت میں مجاور وزیراعظم نے بھٹو خاندان کے قاتلوں کو اعلیٰ عہدوں سے نواز رکھا ہے مجاور وزیراعظم کو یہ بات ہر گز فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ مجاور کواقتدار کے بعد آخر تنگ دیو واپس آنا ہے ماں ،باپ ،بہن اور بیٹی جیسے مقدس رشتوں کی جھوٹی قسمیں اٹھانے والا عوام کی عدالت میں بے نقاب ہو چکا ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پر زور اپیل اور مطالبہ کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کے تیس چالیس سالہ جیالوں کی تاریخ ساز قربانیوں اور لازوال جدوجہد کرنے والے بھٹو خاندان کے جانثاروں کے ساتھ ہونے والی تاریخ کی بد ترین انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مجاو ر وزیراعظم کو پیپلزپارٹی کی صدارت اور وزارت عظمیٰ سے فوری طور پر برطر ف کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں مرزا نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی توجہ آزادکشمیر کے کرپٹ مجاور وزیراعظم کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ میں بد ترین کرپشن کے ریکارڈ قائم ہیں پیپلزپارٹی کا بیڑہ غرق کرنے والے کرپٹ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کرپشن اور کمیشن خوری کی داستانیں آج آزادکشمیر ،پاکستان مقبوضہ کشمیر اور بیرون ممالک ہر شخص کی زبان پر ہیں ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ مجاور وزیراعظم مجید کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن چکا ہے اس کے وزراء اس کے مشیر بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے نام پر بد نما داغ ہیں آج ریاست جموں کشمیر کا تشخص مجروع کیا جا رہا ہے جبکہ بھٹو شہید اور بی بی شہید نے کشمیریوں کا تشخص بحال کیا تھا بد قسمتی سے آزادکشمیر میں کرپشن کو مجاور وزیراعظم نے متعارف کروایا جو کہ انتہائی شرمناک اور گھٹیا فعل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے کے آگے ریٹ کا بند باندھنے سے جیالوں کو روکا نہیں جا سکتا مجاور اور اس کے وزراء کی چار سالہ بد ترین کرپشن اور لوٹ مار کا حساب لینے کے لیے ایوان وزیراعظم ،کشمیر ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کیے جائیں گے جب تک میری بھٹو شہید اور بی بی شہید کا خون شامل ہے ہم بھٹو اور بی بی کے نظریے اور ترنگے جھنڈے کو جنرل ضیاء الحق کے گماشتوں کے آگے جھکنے نہیں دینگے ۔

متعلقہ عنوان :