ملک میں گرمی زوروں پر ، بالائی پنجاب ، کشمیر میں بارش کا امکان

ہفتہ 23 مئی 2015 12:47

لاہور/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی زوروں پر ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، لاہور فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد ، سبی ، موہنجوداڑو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :