جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سابق امیر کو حریت رہنماؤں کا شاندار خراج عقیدت

پیر 25 مئی 2015 18:22

اسلام آباد۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی زیر قیادت فورم کی آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنوینئر غلام محمد صفی کے صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم نذیر احمد کاشانی کو تحریک آزادی کے لیے ان کی خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے رہنما غلام نبی نوشہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جماعت کی قیادت اس وقت سنبھالی تھی جب وہ ایک نازک مرحلے سے گزر رہی تھی اور ان کے دور میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کے عتاب کا شکار رہی۔ انہوں نے کہا کہ نذیر احمد کاشانی نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کی تھی۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں حریت رہنماؤں سید یوسف نسیم، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، نثار مرزا، سید فیض نقشبندی، شمیم شال، ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، عبدالمجید میر، انجینئر مشتاق محمود، شیخ محمد یعقوب، محمد حسین خطیب، خادم حسین، نذیر احمد کرنائی، الطاف حسین وانی، منظور احمد بٹ، شیخ عبدالمتین، محمد سلطان بٹ، داؤدخان یوسفزئی، جاوید جہانگیر، رفیق احمد ڈار ، عمر عرفانی،نثار مرزا اور دیگر کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔