سیالکوٹ پولیس کاوکلاء پر تشدد اور بار ایسوسی ایشن کے صدر کا قتل قابل مذمت ہے‘پنجاب پولیس بے لگام گھوڑا اور شتربے مہار کی طرح شہریوں اور وکلاء کو ہمیشہ تشدد کانشانہ بناتی ہے‘پولیس کی وردی میں چھپے دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وممبر بار کونسل زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ کا اجلاس سے خطاب

منگل 26 مئی 2015 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وممبر بار کونسل زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس کی طرف سے وکلاء پر تشدد اور بار ایسوسی ایشن کے صدر کا قتل قابل مذمت ہے۔پنجاب پولیس بے لگام گھوڑا اور شتربے مہار کی طرح شہریوں اور وکلاء کو ہمیشہ تشدد کانشانہ بناتی ہے۔ پولیس کی وردی میں چھپے دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

اس واقعہ سے پوری دنیا کے سامنے پاکستان پولیس کا امیج برح طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں پولیس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔پاکستانی پولیس دہشت گردی کی علامت بن چکی ہے۔ وفاقی حکومت محکمہ پولیس کو دیے گئے اختیارات فوری واپس لیتے ہوئے کرپٹ پولیس اہلکاروں اورا فسران کو فارغ کرے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے گلوبٹوں نے سیالکوٹ میں وکلاء کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بار کے صدر کا قتل کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مجرموں کو گرفتار ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :