بلوچستان اور سندھ کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 27 مئی 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) آئندہ 2 روز میں بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بشتر علاقوں میں مطلع صاف اور میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند مقامات جن میں کوئٹہ ،ژوب ،قلات ،سکھر، لاڑکانہ اور بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کے ساتھ موسم میں کافی حد تک تبدیل ہونے کا امکان ہے ،رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے جس میں میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش سکردو11،بونجی 06 اور استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزکیے گئے گرم ترین مقامات جن میں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48، جبکہ موہنجوداڑو، شہیدبینظیرآباد، سکھر، دادو، تربت 47، لاڑکانہ، جیکب آباد، روہڑی46 اور پڈعیدن45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :