حکومت آزادکشمیرعدالتی فیصلہ جات کی روشنی میں فی الفورآزادکشمیرکے اندربلدیاتی انتخابات کروائے‘ بلدیاتی الیکشن نہ ہونے باعث بلدیاتی ادارے تباہ وبربادہورہے ہیں،نئی لیڈرشپ کافقدان بھی پیداہورہاہے

مسلم لیگ (ن) تحصیل بھمبرکے جنرل سیکرٹری چوہدری راشدرشیدایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 4 جون 2015 17:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن تحصیل بھمبرکے جنرل سیکرٹری چوہدری راشدرشیدایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرعدالتی فیصلہ جات کی روشنی میں فی الفورآزادکشمیرکے اندربلدیاتی انتخابات کروائے، بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کیوجہ سے بلدیاتی ادارے تباہ وبربادہورہے ہیں،نئی لیڈرشپ کافقدان بھی پیداہورہاہے ، ممبران اسمبلی پربھی دن بدن بوجھ بڑھتاجارہاہے بلدیاتی نظام کی مضبوطی کسی بھی ملک کی خوشحالی اورترقی کی ضامن ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر فی الفوربلدیاتی الیکشن کاانعقادکرے، بلدیاتی الیکشن سے اقتدارعوام تک پہنچتاہے مضبوط بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل ہوتے ہیں مستقبل کی لیڈرشپ بھی بلدیاتی الیکشن کے ذریعے نکھرکرسامنے آتی ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ آزادکشمیرمیں لمبے عرصے سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کیوجہ سے قانون سازاسمبلی کے ممبران پربھی بوجھ ہے اس لئے قانون سازاسمبلی کاعمل بھی متاثرہورہاہے بلدیاتی الیکشن کاانعقاد آزادکشمیرمیں خوشحالی اورترقی کاباعث بنے گا۔