ملک میں گرمی کا زور برقرار، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

ہفتہ 6 جون 2015 11:30

لاہور / اسلام آباد / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی کا زور برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سورج خوب چمک رہا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، شمالی پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک ہے جبکہ ملتان اور گرد ونواح کا پارہ صبح کے وقت ہی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مطلع صاف ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ، لاہور، ڈیرہ غازیخان ، کوئٹہ، ڑوب، قلات ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں نو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں مانا جارہا ہے کہ یہ لوگ سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔