بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تین افراد کو درانداز قراردیکر شہید کردیا

ہفتہ 6 جون 2015 20:35

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے تین افراد پر دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میدیا کے مطابق بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایل او سی پر ضلع کپواڑہ کے علاقے تو تمار گالائی میں چوک فوجیوں نے تین افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور انتباہ کے باوجود جب وہ ایلا و سی عبور کرکے آگے بڑھے تو فوجیوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد مارے گئے۔ ایک اور فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کے عسکریت پسند ہونے کا شبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :