پیپلز پارٹی الیکشن میں کئے گئے وعدے پوری کررہی ہے، چودھری وقاص اشرف

منگل 16 جون 2015 16:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نوجوان رہنما چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں ،میرپور کے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا پیپلزپارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔میرپور کے لوگ چوہدری محمد اشرف کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں آئندہ الیکشن میں چوہدری محمد اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیہ میرپور نے 29سے زائد اسکیموں پر کام شروع کر رکھا ہے جن میں سے 13کے قریب اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف آج نانگی اڈہ ،نانگی سلیکٹ اینڈ سیو ،پرانیاں ہٹیاں میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور عید گاہ ایف روڈ کی پختگی کے حوالے سے افتتاح کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپو ر سے جو وعدے کیے تھے چوہدری محمد اشرف من وعن پورے کر رہے ہیں اور مزید منصوبہ جات ابھی پائپ لائن میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدا شرف میرپور کے لوگوں کے متفقہ لیڈر ہیں اور وہ میرپور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔انہوں کہا کہ حلقہ ایل اے تھری میرپور کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائینگے ہر گلی ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا چوہدری محمد اشرف پر اعتماد ہی ہمارے لیے سب سے بڑی عزت اور وقار کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :