مقبوضہ کشمیر میں 6 شہریوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال، تمام دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بندرہے، سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکار گشت کرتے رہے ، کشمیریوں کا حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ

بدھ 17 جون 2015 16:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 6 شہریوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کی گی ،مقبوضہ وادی میں تمام دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند جبکہ سڑکوں پر سناٹا رہا، سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکار گشت کرتے رہے ، کشمیریوں نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 6 شہریوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کی گی ۔ مقبوضہ وادی میں تمام دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند اورسڑکوں پر سناٹا رہا۔ سری نگر میں سخت سیکیورٹی اور سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکار گشت کرتے رہے ۔ کشمیریوں نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوپور میں گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 6 شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ حریت کانفرنس نے واقعے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔

متعلقہ عنوان :