ایلیٹ کلاس پر مشتمل حکمران عوام کے مفاد میں بجٹ بنا ہی نہیں سکتے ‘بجٹ اعداد و شمار گورکھ دھندہ ہیں ہمیں ترقیاتی منصوبے کمیشن خوری اور کرپشن کا بڑا ذریعہ ہیں

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سینئر راہنما ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کاپارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 19 جون 2015 15:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ایلیٹ کلاس پر مشتمل حکمران عوام کے مفاد میں بجٹ بنا ہی نہیں سکتے ‘بجٹ اعداد و شمار گورکھ دھندہ ہیں ہمیں ترقیاتی منصوبے کمیشن خوری اور کرپشن کا بڑا ذریعہ ہیں ۔معروف قانون دان و جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی جے کے پی این پی کے سینئر راہنما ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے پارٹی راہنماؤں کی اہم میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی روایتی سیاسی جماعتیں دولتمندوں کا کلب ہیں جنہیں عوامی مسائل اور قومی ضروریات کا سرے سے پتہ ہی نہیں نئے مالی سال کے بجٹ میں امراء اور مراعات یافتہ طبقے کو نوازا گیا ہے جبکہ عوام پر نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں ریاست بھر میں عوامی ترقی کا پہیہ کئی عشروں سے جام کر دیا گیا ہے آزاد کشمیر حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ریاستی خسارے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ریاست میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاس کسی قسم کا فارمولا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو بجلی آتا ،پیٹرول جیسی اشیاء پر سبسڈی کی اشد ضرورت ہے لیکن حکومت آزادکشمیر حکومتی شاہ خرچیوں ،تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرتی جارہی ہے تعلیم اور صحت کے شعبہ کے لیے مختص کی گئی رقم اونٹ کے منہ میں ذیرہ کے برابر ہے سینئر قوم پرست راہنما ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ براہ راست ٹیکسز سے حکومتی آمدنی بڑھانے کے لیے نئے ٹیکسوں کا اضافہ اور سابقہ ریٹس میں ردو بدل کیا گیا ہے جس کا تمام تر بوجھ عوام کے ناتواں کندھوں پر ڈالا گیا ہے ترقیاتی اور مفاد عامہ کے لیے مختص رقوم کا بڑا حصہ حکومتی اور بااثر سیاسی شخصیات کے اکاؤنٹس میں چلا جاتا ہے خطہ میں جنگلات کے کٹاؤ اور قیمتی معدنیات کی چوری بڑے پیمانے پر جاری ہے جن میں حکومتی اور سیاسی اکابرین شامل ہیں

متعلقہ عنوان :