سید علی گیلانی سرینگر سے گرفتار

سوپور چلو مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سرینگر ، سوپور میں کرفیو جیسی پابندیاں حریت رہنماء گھروں اور پولیس اسٹیشنوں میں نظربند

جمعہ 19 جون 2015 22:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کوآج سرینگر میں سوپور چلو مارچ کی قیادت کیلئے گھر سے باہر نکلنے پر گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے ۔ سید علی گیلانی گزشتہ کئی روز سے مسلسل گھر میں نظربند تھے ۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق سید علی گیلانی اوردیگرحریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق،محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ نے قصبے میں بھارتی مسلح ایجنٹوں کی طرف سے شہریوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سوپور چلو مارچ کی کال دی تھی ۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے سوپور کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ،محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر اور الطاف احمد شاہ کو گھروں میں جبکہ محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان ، مختار احمد وازہ،ہلال احمد وار اور شاہد الاسلام کو سرینگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں نظربند کردیا ۔

(جاری ہے)

ادھر انتظامیہ نے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سرینگر اور سوپور میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ سوپور کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے آج سوپور قصبے میں بھارتی مسلح ایجنٹوں کی طرف سے شہریوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سوپور چلو مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سرینگر ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ مارچ کی کال بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق،جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ نے دی ہے ۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے سوپور کی طرف مارچ کی قیادت کرنے سے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ،محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر اور الطاف احمد شاہ کو گھروں میں جبکہ محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان ، مختار احمد وازہ اور شاہد الاسلام کو سرینگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں نظربند کردیا ۔ سوپور کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک اورشبیر احمد شاہ نے حال ہی میں سوپور میں بھارتی مسلح ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے حریت کارکنوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج سوپور جانا تھا اور قصبے میں ایک اجتماع سے مشترکہ طورپر خطاب کرنا تھا ۔`

متعلقہ عنوان :