کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 20 جون 2015 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی میں درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مزید دو دن گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سورج کی تپش میں شدت دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو لاڑکانہ میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ ،سکھر میں 45،کراچی میں 44جبکہ حیدرآباد اور نواب شاہ میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید دو دن جاری رہ سکتی ہے۔تاہم بدھ سے گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی ۔بدھ کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 35سینٹی گریڈ تک آجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :