بھارتی حکومت نے فو ج اور پولیس کونہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، یوسف نقاش
جمعرات 2 جولائی 2015 14:02
سرینگر ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین جناب محمد یوسف نقاس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔
(جاری ہے)
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فو ج اور پولیس کو نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر فائرنگ، لاٹھی چارج ، تشدد، گرفتاریاں اور پیلٹ بندوق جیسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال روز کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبر و استبداد کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو بند نہ کیا گیا تو اسکے انتہائی سنگیں نتائج نکلیں گے۔ محمدیوسف نقاش نے کہاکہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کوانکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.