بھارت دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو متاثر کر رہا ہے، ’’را‘‘ کی حمایت میں الطاف حسین کا ایک بیان ریکارڈ پر ہے، پرویز مشرف نے الطاف حسین کو لندن میں مروا نے کا بیان دیا تھا ، شہباز شریف نے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان غلط دیا تھا، سیاست میں غلطی کو تسلیم کرلینا چاہیے، تحریک انصاف نے دھرنا بھی دیا اور مراعات بھی ساری حاصل کرلیں ، کچھ شرم کرو، حیا کرو، ہمیں پیٹ کاٹ کر پیسہ تعلیم پر لگانے کی ضرورت ہے، 1984ء میں ضیاء الحق کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی
وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 2 جولائی 2015 22:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ’’را‘‘ کی سپورٹ میں الطاف حسین کا ایک بیان ریکارڈ پر ہے، پرویز مشرف نے کہا تھا کہ الطاف حسین کو لندن میں مروا دیتے ہیں، شہباز شریف نے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان غلط دیا تھا، سیاست میں غلطی کو تسلیم کرلینا چاہیے، تحریک انصاف نے 126 دن کا دھرنا بھی دیا اور مراعات بھی ساری حاصل کرلیں، مجھے پھر کہنا پڑتا ہے کچھ شرم کرو، حیا کرو، ہمیں پیٹ کاٹ کر پیسہ تعلیم پر لگانے کی ضرورت ہے، ہمارے سیاسی مقاصد صرف پاکستان کیلئے ہونے چاہئیں، ہم نے 1984ء میں ضیاء الحق کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دے رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی شک نہیں کہ بھارت سے پاکستان میں کچھ لوگوں کو فنڈنگ ہوتی ہے، بھارت نے ہماری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر کرنے کی بھی کوشش کی اور پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اسٹیٹ کے خلاف کام کر رہے ہیں اور را کی سپورٹ میں الطاف حسین کا ایک بیان بھی ریکارڈ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقائق سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے، الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے خلاف بات کی ہے، پرویز مشرف نے کہا تھا کہ الطاف حسین کو لندن میں مروا دیتے ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے سیاسی مقاصد صرف پاکستان کیلئے ہونے چاہئیں، شہباز شریف نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ غلط کیا تھا لیکن اب ہم توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،2018ء تک بجلی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا، کراچی میں بجلی بحران کے ذمہ دار قائم علی شاہ، آصف زرداری اور ایم کیو ایم ہے، انہیں ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، وزیراعظم نواز شریف اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ورثہ چھوڑ کر جائیں جسے آنے والی نسلیں یاد کریں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کی لڑائی اسلام آباد میں لڑ رہے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ دھاندلی خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہے، اتنے بندے یہاں نہیں مرے جتنے کے پی کے میں مر گئے، ایک طرف اسمبلی پر الزام لگاتے ہیں پھر اس سے تنخواہ بھی لیتے ہیں،126 دن تک عوام کو پریشان کیا اور تنخواہیں بھی لیں، ہر چیز شوکت خانم کے اکاؤنٹ میں ڈال رہے ہیں، اس پر مجھے پھر کہنا پڑے گا شرم کرو، حیا کرو، میں تو ایسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دھرنے کے دوران تمام مراعات حاصل کیں، سیاست میں اپنی غلطی کو تسلیم کرلینا چاہیے، میاں نواز شریف صانب نے بھی اپنی غلطیاں تسلیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگانے کی ضرورت ہے، جو ہر کسی کا حق ہے، ملک میں ایسا تعلیمی نظام ہو جس میں میں بھی اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکوں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.