پیپلز پارٹی کی قیادت کو ضیاء کی باقیات سے محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ، پی پی پی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،عید کے بعد دورہ لاہور کے موقع پر بلدیاتی انتخابات ،پارٹی کی مضبوطی کے لئے اہم فیصلے کئے جائینگے‘پاکستان میں جمہوریت بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی مرہون منت ہے ، پیپلز پارٹی نے آمریت کے تمام راستے بند کر دیئے ، اب کوئی ڈکٹیٹر جرات نہیں کر سکتا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں گفتگو، جنوبی پنجاب کے دور ہ کی دعوت قبول کر لی
منگل 7 جولائی 2015 17:18
لاہور / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ضیاء کی باقیات سے محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ، پیپلز پارٹی نے آمریت کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں ،پیپلز پارٹی آج بھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے جو ملک بھر میں بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق سیاست کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔
وہ منگل کو یہاں بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام آج بھی شہید بھٹو اور شہید بی بی سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں ، شہیدوں کی پارٹی چھوڑ کر جانے والے ہیرو سے زیرو بن جاتے ہیں ، پنجاب میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے عید کے بعد لاہور آمد کے موقع پر کارکنوں سے ملاقاتوں ، ناراض سینئر رہنماؤں سے رابطے تیز کرنے کے علاوہ بلدیاتی انتخابات و پارٹی تنظیموں کو ازسر نو مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.