پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی‘ حریت رہنماء نے بائیکاٹ کر دیا

کشمیر زندگی موت کا مسئلہ ہے ‘نواز مودی ملاقات میں مسئلہ کشمیر نہ اٹھائے جانے پر بطور احتجاج عید ملن پارٹی میں شریک نہیں ہوں گا‘سید علی گیلانی

منگل 14 جولائی 2015 21:26

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین ممتاز حریت رہنماء سید علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چند دن قبل وزیر اعظم نواز زشریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی روس میں ملاقات ہوئی تھی لیکن اس ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر کے حریت رہنماء سید علی گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ان کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے اور وہ نواز مودی ملاقات میں مسئلہ کشمیر نہ اٹھائے جانے پر احتجاج کرتے ہیں۔ واضح رہے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے 21 جولائی کو عید ملن پارٹی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حریت رہنماء اس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔