لگاتار بارشوں سے سیلاب کی صورتحال درپیش ہے ،آزاد کشمیر کی حکومت بے حسی سے کام لے رہی ہے ،بیرسٹرسلطان محمود

پیر 27 جولائی 2015 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ شدید اور لگاتار بارشوں سے سیلاب کی صورتحال درپیش ہے لیکن آزاد کشمیر کی حکومت انتہائی بے حسی سے کام لے رہی ہے جس کے نتیجے میں کئی اموات ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ امداد عوام تک پہنچ سکے۔

کیونکہ آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے کافی جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔ جبکہ محکمہ ء موسمیات نے اگلے دو ہفتوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔لہذا اسلسلے میں حکومت کو پہلے سے حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔تاکہ مزید جانی و مالی نقصان نہ ہو۔جبکہ جہاں جہاں نقصانات ہو رہے ہیں وہاں پر جلد از جلد امدادی کاروائیاں کی جائیں اور ریلیف پہنچائی جائے۔

متعلقہ عنوان :