مقبوضہ کشمیر ، ترال میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کیخلاف بھارت مخالف مظاہرے

ہفتہ 1 اگست 2015 17:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کیخلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں نوجوانوں کوبلا وجہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور متعددکو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر تشدد میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :