جنرل راحیل شریف جیسے دلیر اور ایماندار سپہ سالار مدتوں بعد کسی قوم کو نصیب ہوتے ہیں‘واجد علی برکی

پاک فوج کی ملک دفاع وسلامتی کے علاوہ ملکی تعمیر و ترقی اوربحرانی کیفیات میں خدمات ناقابل فراموش ہیں

اتوار 2 اگست 2015 12:07

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) صدارتی مشیر برائے اوورسیز اور پیپلز بزنس فورم برطانیہ کے سابق چیئرمین واجد علی برکی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف جیسے دلیر اور ایماندار سپہ سالار مدتوں بعد کسی قوم کو نصیب ہوتے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کے دلیرانہ فیصلوں سے پاکستان میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

کمر ترین عرصہ میں پاک آرمی نے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردی کے ناسور کو ٹھکانے لگایا جس پر پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے مسئلہ کشمیر بارے دو ٹوک اور واضح موقف سے وہ کشمیریوں کے دل کی دھڑکن بن چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی وجہ سے نہ صرف دوسرے ممالک کے شہری بلکہ بیرون ممالک آباد پاکستانیوں بھی وطن واپس جانے سے خوف زدہ ہو چکے تھے لیکن پاک فوج کے حالیہ آپریشن پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیر ی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فوج کی ملک دفاع وسلامتی کے علاوہ ملکی تعمیر و ترقی اوربحرانی کیفیات میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :