بھارتی فورسز کی پھر بلا اشتعال فائرنگ ٗتین شہری شہید ٗ خواتین اور بچوں سمیت22ز خمی ٗ بعض کی حالت نازک
پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ٗ فائرنگ سے تبادلہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی مستعدی کو سراہا پاکستان کا بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ٗ بھارت سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن و آشتی برقرار رکھنے کیلئے 2003ء سیز فائر مفاہمت کی پاسداری کا مطالبہ پاکستان کی جانب سے چلنے والے مارٹر گولے سے مقبوضہ کشمیر میں ایک نو جوان مار اگیا ٗ انسپکٹر جنرل پولیس دنیشن رانا کا دعویٰ پاک رینجرزکی جوابی کارروائی ٗ بھارتی اہلکار مورچے چھوڑ کر فرار ٗ بھارت کی لوگوں کو گھرو ں میں رہنے کی ہدایت
منگل 4 اگست 2015 20:18
راولپنڈی/سیالکوٹ/اسلام آباد/سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے تین شہری شہید ٗ خواتین اور بچوں سمیت22ز خمی ہوگئے ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ٗ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ٗ فائرنگ سے تبادلہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن و آشتی برقرار رکھنے کے لئے 2003ء سیز فائر مفاہمت کی پاسداری کرے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں سیکٹربجوات میں بلااشتعال فائرنگ سے چودہ سالہ بچے سمیت دوشہری جاں بحق اورچھ افرادزخمی ہوگئے،جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ،بیان کے مطابق منگل کو بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پرپکھلیاں سیکٹربجوات میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیاجس کا پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھرپورجواب دیا بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونیو الوں میں سکھیال کا رہائشی چودہ سالہ محمد آصف اورکچی منڈگاؤں کا رہائشی 22سالہ محمد عدنان شامل ہیں ذرائع کے مطابق بعد ایک ایک اور زخمی فیصل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جس کے بعد شہداء تعداد تین ہوگئی زخمیوں میں خیری گاؤں کی رہائشی 45سالہ شہناز بی بی اورمحمد صادق سکھیال کے رہائشی محمد اکرم ،محمد اسلم،فاطمہ بی بی ٗقاصرو دیگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.