کراچی : ایم کیو ایم نے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا۔ سفارتخانے کی خط کی وصولی کی تصدیق، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے خط کو غلطی قرار دے دیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 15:11
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم نے بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے۔ خط اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر سفارتخانوں کو لکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے عارف خان، شبیر قائم خانی اور اقبال خانزادہ کی جانب سے 55 ممالک کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی کو ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کو شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، 8 افراد کو چھوڑ دیا گیا لیکن ولید کمال، شایان رحمان، سعد ہاشمی اور اسد رضا نامی 4 کارکن تاحال زیرحراست ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کارکنوں کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اس لئے سفیروں سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس سلسلے میں آواز بلند کریں۔(جاری ہے)
. خط پر ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں.تاہم دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھارت کو خط ایک ٹیکنیکل غلطی کی بنا پر بھیجا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ہائی کمیشن کو ای میل ہو گئی ہے تو اسے غلطی سمجھا جائے. جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے بھی اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدد کے لیئے بھارت کو کوئی خط نہیں بھیجا گیا. خط لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے . ہمارے پارلیمنٹیرینز سفارتخانوں کو خط لکھتے رہتے ہیں. خط امریکا اور سعودی عرب کو بھی لکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آم کی پیٹیاں بھارت جا رہی ہیں اگر ہم نے خط لکھ دیا تو کیا ہو گیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.