کشمیر ہاؤس میں ماہانہ5 سے 7 لاکھ کی کرپشن کا انکشاف ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے نوٹس لے لیا، اینٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت

جمعہ 7 اگست 2015 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء) کشمیر ہاؤس میں ماہوار پانچ سے سات لاکھ کی کرپشن کے انکشاف پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت کردی ۔ اینٹی کرپشن کا کشمیر ہاؤس پر چھاپہ ریکارڈ ضبط ، سٹیٹ افسر بھی تبدیل ، پرویز اختر کیانی دس ماہ قبل کشمیر ہاؤس میں سٹیٹ افسر تعینات ہوئے اس دوران انہوں نے ٹھنڈے پانی کا کولر تک ٹھیک نہیں کروایا ۔

دوان تعیناتی اپنی مرضی کے بل پاس کرانے کے ساتھ ساتھ کچن پر بھی قبضہ جمائے رکھا ریکارڈ کے مطابق پانچ سے سات لاکھ کی کمی مالی بے ضابطگیوں پر چیف سیکرٹری نے اینٹی کرپشن کا کشمیر ہاؤس پر چھاپہ گیسٹ ہاؤس کے ریکارڈ کے حامل رجسٹرڈ ضبط کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ افسر انجینئر پرویز کیانی دس ماہ قبل راولاکوٹ میں ایکسین کے طور پر کام کررہے تھے کرپشن اور دیگر الزامات کے پیش نظر انہیں کشمیر ہاؤس تبدیل کیا گیا بطور سٹیٹ افسر تعینات کیا گیا اس دوران انہوں نے ٹھنڈے پانی کا کولر تک مرمت نہیں کروایا ان دس ماہ کے دوران کرپشن کے کئی ریکارڈ قائم کردیئے اور اپنی مرضی کے بل پاس کرائے جاتے رہے اسٹیٹ افسر کے فرنٹ مین کشمیر ہاؤس ریسپنسٹ راجہ اویس ان دس ماہ میں سٹیٹ افسر کے اختیارات استعمال کرتے رہے اور کچن پر بھی قبضہ جمائے رکھا ریسپشن راجہ اویس وزراء اور سرکاری افسران کو کمر ے فل بک کا بہانہ کرکے پرائیویٹ گیسٹ ہاؤس کی راہ دکھاتے رہے اوروہاں سے کمیشن وصول کرتے رہے اور اپنے جاننے والوں کو کشمیر ہاؤس میں ٹھہراتے رہے کشمیر ہاؤس میں بے ضابطگیاں ہونے کے انکشاف ہونے پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کارروائی کرتے ہوئے سٹیٹ افسر پرویز اختر کیانی کو تبدی کرکے محکمہ انٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے افسران کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ریسپشن پر پڑے ہوئے رجسٹر کی فوٹو کاپیاں کروا کر لے گئے اور گزشتہ دس ماہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :