بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 12 اگست 2015 17:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پلوامہ میں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں اونتی پورہ کے علاقے ملنگ پورہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے ایک 26سالہ نوجوان بلا ل احمد بٹ شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

جیسے ہی بلال کے قتل کی خبر علاقے میں پھیلی سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اس سے قبل پدگام پورہ، لاجورہ ، ترژھ، ناڈو، رتنی پورہ ، کاکہ پورہ ، سمبورہ ، لاجورہ نروہ ، پہو، رکھ لاجورہ اور ﷲار کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :