برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

بدھ 12 اگست 2015 19:27

لندن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) برطانیہ میں مقیم کشمیری 15 اگست، بھارتی یوم آزادی کویوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکرلندن میں بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری ہر سال بھارتی یوم آزادی کو یوم سیا ہ کے طور پر مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف کیا جاتا ہے۔ کشمیر کنسرن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر نذیر احمد شاہ نے لند ن میں جاری ایک بیان میں تما م برطانوی کشمیریوں سے جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔