وزیراعظم کا آزاد کشمیر بھر کے تمام انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

پیر 17 اگست 2015 13:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے آزادکشمیربھر کے تمام انٹری پوائنٹس پرسکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور آزادکشمیرآنے والے لوگوں کی پڑتال کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امن عامہ کے قیام کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں ۔تعلیمی اداروں، پبلک مقامات اور ضلعوں کے داخلی اورخارجی راستوں پرچیکنگ کے نظام کومذید فعال اور مربوط بنائیں اورمانیٹرنگ سسٹم کوموثربنائیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اس وقت پاکستان کودہشت گردی کے شدید خطرات اورچیلنجزدرپیش ہیں۔ ہماراازلی دشمن بھارت نے پاکستان اور آزادکشمیرکے امن کوداؤ پرلگارکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیاں پاکستان اور اسلام دشمنی کانتیجہ ہیں۔

انھوں نے کہاکہ آزادکشمیربھرمیں قانون نافذ کرنے اور قانون کی عملداری کرنے والے اداروں کو اپنا موثرکردار اداکرناہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ سکیورٹی کے لحاظ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے اس سلسلہ میں قانون کی عملداری کویقینی بنایاجائے۔وزیراعظم نے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سسٹم کوفول پروف بنانے کی بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :