جینامرناحلقہ کی عوام کیلئے ہے،مشکل کی گھڑی میں کہیں نہیں جاؤنگا،شہیدہونیوالوں کے ورثاء کوتنہانہیں چھوڑونگا، جاوید اقبال بڈھانوی

زخمیوں کابھرپورخیال رکھاجائیگا،امدادبھی کی جائیگی،کشمیری زندہ دل،بہادراورغیورہیں،نریندر مودی سن لے، کشمیری ایک ایک ظلم کا بدلہ لینگے، وزیر خوراک آزاد کشمیر

ہفتہ 22 اگست 2015 16:59

نکیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) جینامرناحلقہ کی عوام کیلئے ہے،مشکل کی اس گھڑی میں کہیں نہیں جاؤنگا،شہیدہونیوالوں کے ورثاء کوتنہانہیں چھوڑونگازخمیوں کابھرپورخیال رکھاجائے گااوربھرپورامدادبھی کی جائیگی،کشمیری زندہ دل،بہادراورغیورہیں بھارتی افواج جتنامرضی ظلم،بربریت اوردہشت گردی کرلے کشمیریوں کے حوصلے ہمالہ سے بھی بلندہیں وہ ڈرنے والے نہیں،نریندرمودی سن لو!کشمیری ایک ایک ظلم کابدلہ لیں گے ان خیالات کااظہاروزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی نے اپنے حلقہ انتخاب نکیال میں مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران بھارتی افواج کی گولہ باری کے نتیجہ میں زخمی وشہیدہونے والوں کے ورثاء وعوام علاقہ سے گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی نے کہاکہ میراجینا مرنا عوام کے لیے ہے جن لوگوں نے مجھے ووٹ کی طاقت سے وزیربنایامیں ان لوگوں کومشکل کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑونگابھارتی افواج کی جانب سے زخمی وشہیدہونے والے میرے بھائی ہیں ان لوگوں کے دکھ درد کومیں محسوس کرتاہوں زخمی اورشہیدہونے والوں کے ورثاء کوتنہانہیں چھوڑونگازخمیوں کابھرپورخیال رکھاجائے گاان کے علاج معالجہ میں کوئی کسرنہیں چھوڑے جائیگی شہیدہونے والوں کے ورثاء کی بھرپورمالی امدادکی جائیگی اوران کاہرطرح سے بھرپورخیال رکھاجائے گاانہوں نے کہاکہ نریندرمودی دنیاکاڈرپوک ترین، بزدل اورانتہاپسندشخص ہے نریندرمودی سن لوتم جتنامرضی ظلم کرلوکشمیری ڈرنے والے نہیں تم بھی بزدل اورتمہاری فوج بھی بزدل ہے تمہاری فوج جتنامرضی ظلم کرے جتنی مرضی گولہ باری کرے بہادرکشمیریوں کے حوصلے بلندہیں کشمیریوں کاخون رنگ لائیگاہماری ماؤں،بہنوں،بیٹیوں،بزرگوں،بھائیوں کی قربانیاں رنگ لائینگی اورانشاء اللہ کشمیرضرورآزادہوگا انہوں نے کہاکہ جب سے مودی حکومت بنی ہے اس وقت سے سرحدوں پربھارتی جارحیت میں اضافہ ہواہے ورکنگ باؤنڈری اورایل اوسی پربھارتی فائرنگ معمول بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے کشمیری پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں پاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمیشہ بہترین کرداراداکیا۔