کشمیری دنیا کی واحد قوم ہیں جو مسلسل 6دہائیوں سے آزادی کی جدوجہدکررہی ہے مگر بھارتی فوج ان معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی دستانیں رقم کررہی ہے ،:تحسین فواد

ہفتہ 22 اگست 2015 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل پاکستان کا بنیادی مقصد ہے ،بھارت جب تک کشمیر ی حریت رہنماؤں کو مذاکرات میں شامل نہیں کرے گا اس وقت تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے،بھارتی فورس لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اگر یہی رویہ رہا تو دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات ناممکن ہیں ،انہوں نے مزید کہا پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق چاہتا ہے ،کشمیری دنیا کی واحد قوم ہیں جو مسلسل 6دہائیوں سے آزادی کی جدوجہدکررہی ہے مگر بھارتی فوج ان معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی دستانیں رقم کررہی ہے ،بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے مگر یہ جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے واضع موقف ہے اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گئیں،بھارت کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات ملتوی کرنا بھارتی حکومت کی دوغلی پالیسی ہے بھارت کشمیری عوام سے ان کا حق آزادی چھیننے کی کوشش کررہی ہے مگر پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا۔

متعلقہ عنوان :