بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ کا امن تباہ ہو سکتا ہے‘ بابر شہزاد

اتوار 23 اگست 2015 16:26

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ڈپٹی اید منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے خطہ کا امن تباہ ہو سکتا ہے ۔بھارت کا پاکستان پر حریت راہنماؤں سے ملاقات پر اعتراض بلاجواز ہے۔مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں ان کو مذاکرات میں شامل کیے بغیر کوئی بھی حل دیرپا نہیں ہو سکتا۔

بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہاہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے نہتے کشمیریوں پر بدترین بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں ۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے امن معائدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔عالمی برادری بھارت کی اس خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ بھارت ایک طرف تو نام نہاد جمہوریت کے دعوے کرتا ہے اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج تعینات کر کے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے پوری دنیا کے کشمیری بھارت کے اس دوہرے معیار کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بٹھیں گئے بھارت جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے وہ راہ فرار اختیار کرتا ہے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اب بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں بنا سکتا آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے اور وہ مل کے رہے گی۔