امریکہ توانائی‘ دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے‘ یہ شراکت داری پوری دنیا کے مفاد میں ہے‘ اکتوبر میں دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استحکام ملے گا
وزیراعظم نواز شریف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات میں گفتگو نوازشریف کا پرامن ہمسائیگی کا ویژن قابل قدر ہے ، امریکی قومی سلامتی کی مشیر کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اورکامیابیوں کی تعریف ، وزیراعظم او ر ڈاکٹر رائس کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری
اتوار 30 اگست 2015 12:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ توانائی‘ دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے‘ پاک امریکہ شراکت داری دونوں ممالک اور خطے سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے‘ اکتوبر میں امریکہ کا دورہ کرونگا اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔
وہ اتوار کو امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم اور سوزن رائس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اختتام پر جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات‘ باہمی دلچسپی ‘ پاک امریکہ تعلقات پر غور کیا گیا جبکہ خطے کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ملاقات کے موقع پر سوزن رائس کے ہمراہ جنوبی ایشیائی امور سے متعلق سینئر امریکی ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر لیوئے اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.